27 دسمبر 2014 - 11:06
عراق، بغداد میں اڑتیس افراد کی ہلاکت

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کے حملے میں اڑتیس افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے جنوب میں داعش کی جانب سے کئے جانے والے بم حملے میں چھپّن افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔بغداد کے جنوب میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے میں مارے جانے والوں میں داعش مخالف عوامی رضاکاروں کی ایک تعداد بھی شامل ہے۔بدھ کے روز بھی بغداد کے مشرق میں واقع مدائن کے علاقے میں عراقی فوج کی بیالیسویں بٹالین کے ہیڈکوارٹر کے سامنے ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں تینتیس افراد ہلاک اور چوہتّر دیگر زخمی ہوگئے تھے۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد گروہوں خاصطور سے داعش کے مقابلے میں عراقی فوجیوں کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بعد ان دہشتگرد گروہوں نے عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

.......

/169